خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

سه‌شنبه ۲۵ دی ۱۴۰۳
۲۳:۴۴
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
جمعه
۵ شهریور
۱۳۸۹
۱۹:۳۰:۰۰
منبع:
جنگ
کد خبر:
201353

پشاور:

امریکن قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ

دہشت گرد بدستور امریکن قونصلیٹ کے قریب واقع سرکاری عمارت میں موجود ہیں، انہیں گرفتاری کے بعد تفتیش کیلئے اسی عمارت میں رکھا گیا تھا جہاں انھوں نے 2 اہلکاروں کو بھی یرغمال بنالیا ہے۔

آآ

پشاورمیں کینٹ کے علاقے میں امریکن قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں امریکن قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جب کہ ایلیٹ فورسزکے دستے پہنچ گئے ہیں۔جبکہ کینٹ میں داخلے کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔
دریں اثناء آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشت گرد بدستور امریکن قونصلیٹ کے قریب واقع سرکاری عمارت میں موجود ہیں، جبکہ تفتیش کیلئے لائے گئے دہشتگردوں نے2 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ہے۔
پاک فوج کے تر جمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق دہشت گردوں کو پشاور سے گرفتاری کے بعد اسی عمارت میں رکھا گیا تھا۔ علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا جا چکا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110