خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

شنبه ۳ آذر ۱۴۰۳
۱۵:۴۱
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
یکشنبه
۲۸ شهریور
۱۳۸۹
۱۹:۳۰:۰۰
منبع:
جنگ
کد خبر:
205961

افغان انتخابات؛

حملے، 8 اہلکاروں سمیت 22 شہری اور 71 طالبان ہلاک

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ کے بعد گنتی شروع کردی گئی،پرتشدد پارلیمانی انتخابات کے دوران مجموعی طور پرسیکیورٹی اہلکاروں سمیت22شہری ہلاک ہوئے.

آآ

الیکشن کے دوران طالبان کے حملوں میں8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت14افراد اور صوبہقندوز میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 بچے ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کے روز فوج نے 71 طالبان کو ہلاک کردیا۔ افغان وزیر داخلہ بسم اللہ خان محمدی کے مطابق پولنگ کے دوران 33 بم حملے اور 63 راکٹ حملے کئے گئے۔مجموعی طورپر ڈھائی ہزارامیدواروں نے حصہ لیا جن میں 400 خواتین بھی شامل تھیں،الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی فہرست 8اکتوبر کوجاری کرے گا۔ 2001ء میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد یہ دوسرے پارلیمانی انتخابات تھے۔صوبہ پکتیا کے ایک حکومتی ترجمان روح اللہ سامون نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کے روز افغان فورسز نے ضلع سید کرم میں طالبان کی کمین گاہ پر اچانک حملہ کرکے71 طالبان کو ہلاک کردیا۔36 لاکھ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ افغانستان کے آزادالیکشن کمیشن کے چیئرمین فضل مناوی کے مطابق ابتدائی اعدادوشمارکے مطابق پارلیمانی انتخابات میں 3642444 رائے دہندگان نے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ ووٹوں کا تنا سب 40 فیصد رہا۔ ملک کے متعددپولنگ اسٹیشنوں پرجعلی ووٹ اورمتعددمقامات پرووٹردوسری اورتیسری مرتبہ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔  

........

/110