خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

یکشنبه ۲۳ دی ۱۴۰۳
۴:۱۰
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
جمعه
۲۸ اسفند
۱۳۸۸
۲۰:۳۰:۰۰
منبع:
جن
کد خبر:
208490

صدر زرداری:

جیل کے مچھروں سے نہیں ڈرتے، حکومت مدت پوری کریگی

صدرپاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ جیل کے مچھروں سے نہیں ڈرتے اپنی مدتِ حکومت پوری کریں گے۔

آآ

یہ بات انہوں نے نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی منصوبوں سے خائف عناصر ان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں کچھ سیاست دان اپنا قد نہیں بڑھا رہے صرف ہیڈ لائنز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خدمت کر رہی ہے اس لیے سیاسی اداکار اس کی مخالفت میں جمع ہوگئے ہیں۔ صدرزرداری کا کہنا تھا کہ لغاری اور سجاد شاہ کی غلطیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑی۔ خطاب کے دوران صدر زرداری کا کہنا تھا کہ آج آمر پرویز مشرف کو بھی بے نظیر کو شہید کہنا پڑ رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ کچھ اور طاقتیں ایسی ہیں جو قوم کو چمک دکھا رہی ہیں ان طاقتوں کے حوالے سے صدر کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ان طاقتوں کے مارے ہوئے ہیں اور ہماری لیڈر کو بھی ان طاقتوں کی چمک نے تنگ کیا تھا۔ صدر نے کہا کہ مخالفوں کو اس بات کا خوف ہے کہ ہماری حکومت کو3سال مکمل ہوگئے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ہمارا حق چھیننے کیلئے مخالف تیاری کررہے ہیں۔

............

/110