العربیہ ٹی وی کے مطابق بدر محمد ناصر الشهري پاکستان کے شمال میں قبائلی علاقوں میں روپوش القاعدہ کے عناصر میں شامل تھا۔ اس نے چند روز قبل سعودی عرب میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ وہ خود کو سعودی حکام کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ اس سے کسی قسم کا تعرض نہ کیاجائے اور وطن واپسی میں اس کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق الشھری نے اپنے اہل خانہ سے کہا کہ وہ اس کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے سعودی حکام سے یقین دہانی حاصل کریں تو وہ القاعدہ سے ناطہ توڑ کر راہ راست پر آنے کے لیے تیار ہے۔الشھری کی ہدایت پر اس کے اہل خانہ نے سعودی حکام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور القاعدہ جنگجو کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی حاصل کی۔ جس پر سعودی حکام نے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے الشھری پاکستان سے واپس بلا لیا۔
...........
/110