خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

شنبه ۳ آذر ۱۴۰۳
۱۵:۰۹
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
جمعه
۲۸ اسفند
۱۳۸۸
۲۰:۳۰:۰۰
منبع:
کد خبر:
209872

رہبر انقلاب اسلامی سے مراجع تقلید کی ملاقاتیں

تین دیگر مراجع تقلید نے آیات عظام «مکارم شیرازی»، «شبیری زنجانی» اور «سبحانی تبریزی» نے آج رات رہبر انقلاب اسلام کی قیام گاہ پر حاضر ہوکر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات اور بات چیت کی جبکہ کئی دیگر مراجع و مجتہدین نے کل اور آج صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی تھی۔

آآ

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی، حضرت آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی اور حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی تبریزی نے تھوڑی دیر قبل حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای کی رہائشگاہ پر حاضر ہوکر آپ سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ 
واضح رہے کہ دشمنان اسلام و انقلاب اسلامی نے اپنی تشہیراتی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جھوٹے اور مسموم پروپیگنڈوں کے ذریعے رہبر معظم اور دیگر مراجع تقلید کے درمیان فاصلہ ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن اب تک سینکڑوں علماء، اساتذہ اور مجتہدین سمیت متعدد مراجع تقلید نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔
چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی اور حوزہ علمیہ کی جامعہ مدرسین کے متعدد اساتذہ بھی آج رہبر معظم کی رہائشگاہ پر حاضر ہوئے اور آپ سے تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کل دورہ قم پر اس شہر میں وارد ہوئے تو لاکھوں فرزندان قم نے آپ کا والہانہ استقبال کیا اور رہبر معظم نے میدان آستانہ میں اپنے لاکھوں شیدائیوں سے خطاب کرنے کے بعد کریمۂ اہل بیت (ع) حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے لئے مشرف ہوئے اور زیارت و نماز زیارت و نماز ظہرین کے بعد حرم کی مسجد بالا سر میں قم کے نامی گرامی علماء نے آپ سے ملاقات کی۔
اس ابتدائی استقبال میں و ملاقات میں «آیت اللہ العظمی علوی گرگانی»، آیت اللہ «ابراہیم امینی»، آیت اللہ «مصباح‌یزدی»، آیت اللہ «استادی»، آیت اللہ «محمد یزدی»، آیت اللہ «طاہری خرم‏آبادی»، آیت اللہ «ہاشمی شاہرودی»، آیت اللہ «سید جعفر كریمی»، آیت اللہ «سید محسن خرازی»، آیت اللہ «نصراللہ شاہ‏آبادی»، آیت اللہ «مسعودی خمینی»، آیت اللہ «حائری شیرازی»، آیت اللہ «محفوظی»، آیت اللہ «مقتدائی»، ‌آیت اللہ «محمد مؤمن»، آیت اللہ «نمازی»، آیت اللہ «احمدی فقیہ یزدی»، آیت اللہ «وافی» اور آیت اللہ «حسن ممدوحی» نے شرکت کی تھی اور  حضرت آیت‏اللہ امینی نے حاضرین کی نمائندگی کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
آیت اللہ «سید محمدباقر گلپایگانی»، (فرزند مرحوم حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد رضا گلپائگانی)، آیت اللہ «جواد فاضل لنکرانی»، (فرزند مرحوم آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی) آیت اللہ «محمد محمدی ‌رے‏شہری»، آیت اللہ «مہدی ہادوی تہرانی»، آیت اللہ «سید محمد غروی»، آیت اللہ «نكونام»، آیت اللہ «مدرسی یزدی»، آیت اللہ «سید احمد خاتمی»، آیت اللہ «سید محمد سعیدی»، آیت اللہ «عباس، كعبی» آیت اللہ «حسینی بوشہری»، حجج الاسلام والمسلمین «ابوالقاسم علیدوست»، «سید یوسف طباطبایی‏نژاد»، «علی نظری منفرد»، «احمد مروی»، «سید علی علوی بروجردی»، «محمدرضا آشتیانی»، «علی بنایی»، «عباس رفعتی»، «علی بہجت» (فرزند مرحوم آیت اللہ العظمی محمد تقی بہجت)، «محمدحسن رحیمیان»، «ڈاکٹر علیرضا اعرافی»، (چانسلر جامعۃ المصطفی العالمیۃ)، «سید مہدی میرباقری»، «ڈاکٹر محمدرضا زیبایی‏نژاد»، «سید ابوالحسن نواب»، ‌«حمید شہریاری»، «محمود عبداللہی»، «محمد جعفری گیلانی»، «سید حسن ربانی»، «سید مسعود پورسیدآقایی»، «محمود رجبی»، «عبداللہ خائفی»، «محمدعلی فیض گیلانی»، «سقائے بی‌ریا»، «موسی‏پور» (گورنر صوبہ قم)، «محمودرضا جمشیدی» اور متعدد مجتہدین اور علماء نے بھی اس استقبالیہ محفل میں شرکت کی۔
کل رات بھی حضرت «آیت اللہ العظمی علوی گرگانی»، «آیت اللہ العظمی جوادی آملی»، «آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی»، «آیت اللہ العظمی ملکوتی تبریزی» اور «آیت اللہ العظمی کریمی جہرمی» نے بھی رہبر انقلاب سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای قم میں کئی روز تک قیام فرمائیں گے اور آنے والے دنوں میں مزید علماء اور مراجع تقلید بھی رہبر معظم سے ملاقات کریں گے جبکہ کل صبح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں قم کے ہزاروں طلباء اور فضلاء بھی رہبر معظم سے ملاقات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110

تصویری رپورٹ:

رہبر معظم سے علمائے قم کی ملاقات