خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

یکشنبه ۲۳ دی ۱۴۰۳
۴:۰۴
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
جمعه
۲۸ اسفند
۱۳۸۸
۲۰:۳۰:۰۰
منبع:
جنگ
کد خبر:
215793

کراچی میں مختلف وارداتیں

سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ماں بیٹازخمی، 66 گاڑیاں چوری ہوئیں یا چھن گئیں، 7ملزمان گرفتار

آآ

ابنا: کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں مکان میں ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے، جبکہ مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی خاتون کی شناخت ارباب خاتون زوجہ محمد رمضان اور بیٹے کی شناخت سمندر خان ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔
24گھنٹوں میں 66گاڑیاں چوری و چھن گئیں 
مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران66 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران10 موٹر سائیکلیں چھینی گئی اور46 چوری ہوئیں،جبکہ اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران2 گاڑیاں چھینی گئی اور8گاڑیاں چوری ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے6 موٹر سائیکلیں اور5گاڑیاں برآمد بھی کرلی گئیں ہیں۔ 
مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 7ملزمان گرفتار 
پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے سی1 ایریا میں تھانہ سپرمارکیٹ کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنیوالے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم الدین،محمد شہزاد ،اختر علی اور محمد حسین شامل ہیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ سرسید کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،جن کی شناخت محمد افضل اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل اور نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ سعید آباد کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر علی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔ 

........

/110