ابنا: محمد بن زائد کا کہنا تھا کہ جنوبی علاقوں میں قبائلیوں کو جوڑنے کیلئے پرویز مشرف خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔ ابو ظہبی میں امریکی سفیر سیسن مچل نے اکتیس جنوری دو ہزار سات کو واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں اکیس جنوری کو ابو ظہبی میں امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جان ابی زید اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النہیان کی ملاقات کی تفصیل بتائی۔ شیخ محمد بن زائد النہیان نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو جنوبی حصے میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو ان کوششوں میں شامل کرنے کیلئے پرویز مشرف کے اقدامات ناکافی ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جان ابی زید نے افغانستان میں فوج تعینات کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
.......
/110