خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

یکشنبه ۷ مرداد ۱۴۰۳
۲۳:۲۶
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
جمعه
۲۸ اسفند
۱۳۸۸
۲۰:۳۰:۰۰
منبع:
جنگ
کد خبر:
225060

انسانی حقوق کا امریکی معیار؛

پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کرنے پر امریکا نے دو طرفہ بات چیت معطل کردی

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی اور پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کورہا نہ کرنے کے تنازع پر امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔

آآ

ابنا: امریکی اخبار کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان اور امریکی حکومت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں، خدشہ ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے پاک امریکا اور افغانستان مذاکرات تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے گذشتہ ہفتے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں ملاقات منسوخ کردی تھی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے معاملے دو مرتبہ وائٹ ہاؤس طلب کیا گیا، جہاں ان سے اس حوالے سے باقاعدہ احتجاج کیا گیااور مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیوس کا سفارتی استثنیٰ تسلیم کرے اور اسے فوری طورپر رہا کرے۔ امریکی انتظامیہ اور کانگریس نے بارہا نے پاکستانی اعلیٰ قیادت پر واضح کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو حکومتی سطح پر حل کیاجائے بصورت دیگر یہ معاملہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ 

.........

/110