خبرگزاری اهل‌بیت(ع) - ابنا

یکشنبه ۲۸ مرداد ۱۴۰۳
۱۶:۲۱
در حال بارگذاری؛ صبور باشید
دوشنبه
۲۶ اسفند
۱۳۹۲
۱۵:۵۱:۰۲
منبع:
کد خبر:
357217

اقوام متحدہ کا شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کا اعتراف

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ شام میں عرب ممالک سے وابستہ دہشت گرد وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلا ف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں کمیشن کے مطابق شامی حکومت اور باغیوں کے مابین تنازع میں غیر ملکی شدت پسندوں کا کردار خطرناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔

آآ

ابنا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ شام میں عرب ممالک سے وابستہ دہشت گرد وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلا ف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں کمیشن کے مطابق شامی حکومت اور باغیوں کے مابین تنازع میں غیر ملکی شدت پسندوں کا کردار خطرناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کمیشن کے مرکزی تفتیش کار پاؤلو سرجیو پن ہیرو عرب ممالک سے وابستہ انتہا پسند دہشت گردوں کی شام میں موجودگی خصوصاً خطرناک ہے۔اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پاؤلو پنہیرو کا کہنا تھا شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور اس میں غیرملکی شدت پسندوں کا کردار اہم ہے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت یا آزادی کے لئے نہیں بلکہ اپنے مخصوص مقاصد کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان شدت پسندوں کو سعودی عرب، ترکی، امریکہ اسرائيل اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے ان دہشت گردوں میں القاعدہ کے دہشت گرد بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔شام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی اخضر براہیمی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ شامی حکومت کے اندازوں کے مطابق ملک میں غیر ملکی شدت پسندوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

.....

/169